اداکار پروڈیوسر اور فلمساز ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر طویل عرصے سے ہیرو کا کردار نبھانے پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بحث کو اہمیت نہیں دیتے اور منفی باتوں پر دھیان نہیں دیتے ان کا کہنا تھا کہ وہ برسوں سے ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے لیکن وہ صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ لوگ ہمیشہ انہیں تنقید کا نشانہ کیوں بناتے ہیں تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ لوگ جو مرضی کہیں انہیں فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ اپنی جگہ پر مطمئن ہیں اور اپنی صلاحیت کے مطابق کام کر رہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ ان کی فلموں میں مختلف اداکاروں کو کرداروں کی مناسبت سے منتخب کیا جاتا ہے جن میں فہد مصطفیٰ اور حمزہ علی عباسی جیسے نامور فنکار شامل ہوتے ہیں اس لیے یہ کہنا کہ وہ ہر فلم میں خود ہیرو بنتے ہیں درست نہیں یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لو گرو حال ہی میں عید کے موقع پر ریلیز ہوئی ہے اور فلم شائقین سے خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہے