پاکستان نے یو این سلامتی کونسل  کمیٹی کی صدارت سنبھال لی

پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیا۔ پاکستان قرارداد 1988  کے تحت طالبان سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کرے گا۔ پاکستان قرارداد 1373 کے تحت یو این انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئر مین بھی مقرر ہوا ہے۔
پاکستان کے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے۔ صرف یہیں پہ بس نہیں بلکہ پاکستان پر مزید بھی دنیا کے سب سے بڑے عالمی ادارے کی طرف سے اعتماد کیا گیا ہے۔ پاکستان سلامتی کونسل کی غیر رسمی ورکنگ گروپس کی کوچیئرشپ بھی سنبھالے گا۔ پاکستان دستاویزات اور پابندیوں سے متعلق امور میں رہنمائی کرے گا۔پاکستان کی بہترین سفارتکاری کے نتیجے میں اس کے عالمی وقار اور اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت پاکستان کو دہشت گردوں کا سرپرست ثابت کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ پاکستان کی اعلیٰ ترین سفارت کاری کے باعث بھارت کی ایسی سازشوں کو ناکام بنا کے رکھ دیا گیا ہے جس کا اعتراف اقوام متحدہ کی طرف سے بھی کیا گیا۔ آج پوری دنیا میں ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت ہی اصل دہشت گرد ملک ہے، جو دہشت گردی کو پروان چڑھاتا ہے۔ پاکستان پر جو اعتماد کیا گیا ہے، پاکستان اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔پاکستان کی سلامتی کونسل میں بڑھتی ہوئی ذمہ داری عالمی برادری کے اس اعتماد کا ثبوت ہے جو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ، قربانیوں اور اصولی مؤقف پر ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے سیاسی، عسکری اور معاشی محاذوں پر بھرپور اقدامات کیے۔ چاہے وہ ضربِ عضب ہو یا ردالفساد، پاکستان نے عملی اقدامات کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم کسی بھی دہشتگرد تنظیم یا نظریے کے حامی نہیں۔اس عالمی پلیٹ فارم پر قیادت پاکستان کے اس بیانیے کی جیت ہے کہ دہشتگردی کو کسی مخصوص مذہب، قوم یا ریاست سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ پاکستان نے ہمیشہ پرامن سفارتکاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی تنازعات کے حل کی حمایت کی ہے۔اس کے برعکس بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوششیں نہ صرف ناکام ہو چکی ہیں بلکہ عالمی اداروں نے بھارت کے اندرونی کردار پر سوالات اٹھانا بھی شروع کر دیے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور اقلیتوں پر مظالم بھارت کی اصل پالیسی کو دنیا کے سامنے عیاں کر چکے ہیں۔پاکستان اس موقع کو نہ صرف اپنے عالمی تشخص کے فروغ کے لیے استعمال کرے گا بلکہ عالمی امن، سکیورٹی اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے ایک فعال اور مثبت کردار بھی ادا کرتا رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

اسرائیلی بربادی کا نقطہ آغاز

امتیاز حسین کاظمیimtiazkazmi@gmail.com13جون2025 کی صبح اسرائیل کی جانب سے ایران میں درجنوں مقامات پر حملے کر کے فوجی اہداف اور اہم شخصیات ...