لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ ملکی چیلنجز کے پیش نظر پاکستان کو 2035ء تک پائیدار اور جامع معاشی پالیسی کی اشد ضرورت ہے۔ سابق وزیر نے کہا برآمدات میں اضافہ، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) اور ڈیجیٹل معیشت کو قومی پالیسی کا محور بنایا جائے۔ انہوں نے بیورو کریسی اور بلدیاتی نظام میں فوری اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا‘ انہوںنے کہا ماحولیاتی تحفظ اور سماجی انصاف کسی بھی معاشی پالیسی کا لازمی جزو ہونے چاہئیں۔ سیاسی جماعتیں قومی معاشی پالیسی پر اتفاق رائے پیدا کریں۔