اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML)، میجر جنرل شاہد محمود کیانی HI (M) (ریٹائرڈ) نے کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اکیڈمی اور انڈسٹری کا باہمی تعاون ناگزیر ہے ،NUML نئے شعبوں میں صنعتوں کو بھر پور تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ تحقیق کے ذریعے کاروبار میں ترقی اور رجحانات ہماری ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے ۔گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکیڈمیاں اور انڈسٹری کی شراکت داری سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں میں موجود ہم آہنگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے R&D میں سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کے لیے مہارتوں کی نشوونما، علم کو اپنانے اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کا اہم محرک ہے۔اس مقصد کے لیے یونیورسٹی کے اقدامات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے صنعت کاری کو فروغ دینے اور کارپوریٹ سیکٹر کے لیے ڈیمانڈ پر مبنی گریجویٹس پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلیٹ فارم اسٹیک ہولڈرز کو قریب لانے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام بھی ہو سکتا ہے ۔ ایک دوسرے کے ساتھ ٹیک پروڈکٹس تیار کرکے باہمی فائدے کے لیے بات چیت کریں، اس طرح پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے صنعت و اکیڈمی کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ICCI کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی کے لیے ایک قابل عمل تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے NUML کی رہنمائی میں ایک باضابطہ طریقہ کار وضع کرنے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر سابق ایس وی پی خالد چوہدری، ایگزیکٹیو ممبر مقصود تابش، چوہدری محمد علی ،رضوان چھینہ اور چوہدری نثار علی خان بھی موجود تھے۔
پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے اکیڈمی اور انڈسٹری کا باہمی تعاون ناگزیر ،ریکٹر نمل
Jun 10, 2024