پی این ایس ٹیپو سلطان کا انڈونیشیا کی بندرگاہ مکاسر کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان نے انڈونیشیا کی بندرگاہ مکاسر کا دورہ کیا ہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے انڈونیشین عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔ پی این ایس ٹیپو سلطان نے بحری مشق کموڈو23- میں شرکت کی اور دیگر ممالک کے ہمراہ بین الاقوامی فلیٹ ریویو میں حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پی این ایس ٹیپو سلطان کے دورہ انڈونیشیا سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔