شاہ محمود قریشی کی پی ٹی آئی سربراہ سے دوبارہ ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی دوبارہ ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور جیلوں میں قیدکارکنوں کی رہائی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہےکہ منگل کی شام جیل سے رہا ہونے کے بعد بھی شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کے حوالے سے خبریں آئی تھیں کہ یہ ملاقات تلخی پر اختتام پذیر ہوئی تھی۔