تاجر معمولی تنازعات انجمن کے پلیٹ فارم سے حل کریں:ڈی پی او حافظ آباد
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران اتحادکے عہدیداروں نے ملک ہمایوں شہزاد کی قیادت میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا محمد معصوم سے تعارفی ملاقات کی۔وفد میں جنرل سیکرٹری ندیم طور ، چیئرمین سیٹھ ہمایوں ، وائس چیئرمین محمدارشد بٹ ، سینئرنائب صدر ملک عابد ، نائب صدر عبدالخالق کھو کھر ، جائنٹ سیکرٹری قیصر مغل بھی شریک تھے ۔ ملک ہمایوں شہزاد نے کہا کہ تاجروںکے آپس کے معمولی جھگڑوں میں صلح کے باوجود ایف آئی آر دے دی جاتی ہے جو کہ سرا سر انا انصافی ہے۔ انہوں نے ہ مارکیٹوں بازاروں کی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی ڈی پی او کو آگاہ کیا۔ ڈی پی او رانا محمدمعصوم نے کہا کہ تاجر آپس کے معمولی تنازعات انجمن کے پلیٹ فارم سے حل کریںگے تو یہ خوش آئند ہو گا۔ امن و امان کے سلسلہ میں پیدا ہونے والی رکاوٹ تاجران سمیت ہر شہری کے لیے نقصان دہ ہے جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاجر رہنمائوںنے نے ڈی پی او کوگلدستہ بھی پیش کیا۔