بائو اصغر کا لکھا گیت’’کزن‘‘شمع ہاشمی کی آواز میں جلد ریکارڈ ہوگا
لاہور(آن لائن)بائو اصغر کا لکھا گیت’’کزن‘‘شمع ہاشمی کی آواز میں جلد ریکارڈ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ شمع ہاشمی نے نئے گیت ’’میرے کزن نے آئونائے‘‘کی ریہرسل شروع کر دی جسے جلد ریکارڈ کروا دیا جائے گا اس گیت کو معروف رائٹر بائو اصغر علی نے لکھا ہے ،اس حوالے سے شمع ہاشمی نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں بتایا کہ گیت’’میرے کزن نے آئونائے‘‘کی شاعری میں مکمل پنجاب کے کلچر کی عکاسی کی گئی ہے اور انشااللہ اس گیت کو جلد ریکارڈ کرواکے اس کی ویڈیو بنا دی جائے گی اور ویڈیو میں بھی لفظو ں کی مناسبت سے پنجاب کے کلچر کی مکمل عکاسی کی جائے گی ،شمع ہاشمی نے مزید بتایا کہ میرا یہ گیت میرے سابقہ گیتوں سے ہٹ کے ہوگا اور مجھے امید ہے کہ میرا یہ گیت بے حد عوامی مقبولیت حاصل کرے گا اور سدا بہار بن جائے گا جو میرے پرستار اور شائقین موسیقی اس گیت کو مدتوں یاد رکھے گے۔