لیبیا نے یورپ جانے والے 22 تارکین وطن کوپکڑ لیا
تری پولی(آئی این پی) لیبیا میں حکام نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے کے والے 22 تارکین وطن کو روک دیا ، پکڑے گئے تمام تارکین وطن مرد ہیں اور انہیں پناہ گزینوں کے کیمپ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔اتوار کو لیبیا میں حکام نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے کے والے 22 تارکین وطن کو روک دیا ،یہ تارکین وطن لکڑی کی کشتی کی مدد سے بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش میں تھے، لبیا کے کوسٹ گارڈز کے ترجمان ایوب قاسم نے کہا کہ ان تارکین وطن کا تعلق براعظم افریقہ سے ہے،انہیں دارالحکومت طرابلس سے 105 کلومیٹر دور لیبیا کی سمندری حدود میں روکا گیا،ن کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے تمام تارکین وطن مرد ہیں اور انہیں پناہ گزینوں کے کیمپ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔