سٹی ٹریفک پولیس کا جعلی معذور، خواجہ سراؤں کیخلاف کریک ڈاؤن

Jun 10, 2018 | 16:51

ویب ڈیسک

چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے کہاکہ عید الفطر کے قریب آتے ہی ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے والوں اور گداگروں کی تعدا د میں کافی حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹریفک سگنلز،چوراہوں اور روڈ زپر گداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ حادثات کا باعث بھی بنتی ہے۔ ٹریفک سگنلز کو گداگری جیسی لعنت سے پارک کرنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے ایسے گداگروں اور بکاریوں کیلئے کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے،صرف ماہ رمضان المبارک کے دوران شہر بھر کے مختلف چوکوں چوراہوں سے چار سسو ے زائد عادی بکاریوں اور گداگروں کو پکڑتے ہوئے مقامی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجا زاحمد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر کو اپنی محنت کی کمائی نہ دیں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ چوکو ں،چوراہوں میں میں بغیر تعطل ٹریفک کی روانی برقرار رہے گی۔ان کا کہناتھا کہ معاشی ضروریات ہر ایک کے ساتھ ہیں پیٹ کے تقاضوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا غریب ہونا ضرم نہیں مگرا پنے آپ کو دوسرں کیلئے محتاج بنانا جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے دوران متعدد ایسے نوجوان بھی گرفتار کئے گئے جو باقاعدہ خواجہ سراہوں کا روپ دھار کر بھیک مانگ رہے تھے۔جعلی معذروی،بازو کو جسم کے ساتھ باندھ کو بھیک مانگنا،ہٹے کٹے ہوتے ہوئے بھی لاٹھیوں کے سہارے کھڑے ہوکر بھیک مانگنا ان کی معمول کی روٹین ہے۔سی ٹی او رائے اعجاز احمد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس کا ساتھ تاکہ گداگری جیسے معاشرتی ناسور کو ختم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں