عام انتخابات 2018 کے لیے تحریک انصاف کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر کارکنان کی جانب سے بنی گالہ میں احتجاج جاری ہے۔ تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹوں سے محروم امیدواروں کے حامی کارکنوں کا بنی گالہ جانے والے مختلف راستوں پر احتجاج جاری ہے۔پی پی 100 جڑانوالہ سے خان بہادر ڈوگر اور پی پی 3 سے اکبر خان تنولی کے حامیوں نے اتوارکو بھی بنی گالہ میں احتجاج کیا ، جڑانوالہ سے آنے والے مظاہرین نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں کے ٹکٹ دو بھائیوں کو دئیے گئے جس سے ان کی حق تلفی ہوئی ۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 87 بنوں کے کارکنان نے بھی بنی گالہ میں احتجاج کیا، گذشتہ روز این اے 54 سے سرور خان کو ٹکٹ دیئے جانے کے خلاف پارٹی رہنما اجمل راجا کے حامیوں کی جانب سے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر شدید احتجاج کیا گیا تھا۔مظاہرین نے سرور خان کو پارٹی ٹکٹ دینے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے انتخاب کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔پی ٹی آئی نے امیدواروں کی فہرست جاری کردی، عمران خان 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 8 جون کو قومی اسمبلی کے 173 اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔امیدواروں کے اعلان کے بعد عمران خان کا اپنے ویڈیو پیغام میں نے کہا کہ امیدواروں کا انتخاب نہایت اہم مگر کٹھن مرحلہ تھا لیکن نہایت محنت و دیانتداری سے فیصلے کیے، ساڑھے 4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، فطری امر تھا کہ سب ٹکٹس دینا ممکن نہ تھا، جہاں ضرورت محسوس کی خفیہ انداز میں عوام اور کارکنان سے رائے لی، دیرینہ کارکنان اور پارٹی وفاداری کو فیصلہ سازی میں ملحوظ خاطر رکھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38