زکریا یونیورسٹی نے فاصلاتی نظام تعلیم پروگرام کیلئے 49 کروڑ سے زائد کا فاضل بجٹ تیار کر لیا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) فاصلاتی نظام تعلیم پروگرام بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے مالی سال 2013-14 کیلئے 49 کروڑ 70 لاکھ 23 ہزار روپے کا فاضل بجٹ تیار کر لیا جس میں اساتذہ ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 10 کروڑ روپے رجسٹرار آفس ‘ ٹریژر آفس‘ کنٹرولر آفس‘ ریذیڈنٹ آڈیٹر ڈائریکٹوریٹ آف فاصلاتی تعلیم ٹرانسپورٹ کیلئے ایک کروڑ ستر لاکھ نئی بلڈنگ کی تزئین و آرائش کیلئے 5 کروڑ عمارت کو سنٹرلی ائیر کنڈیشنڈ کرنے کیلئے ایک کروڑ طلبہ کو سکالرشپ کیلئے 15 لاکھ پوزیشنز ہولڈرز کیلئے 10 لاکھ سٹڈی ٹوورز کیلئے 10 لاکھ روپے لیبارٹری کیلئے 75 لاکھ روپے اور گاڑیوں کی خرید کیلئے 60 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں 2012-13 ا منافع 14 کروڑ روپے ظاہر کیا گیا ہے۔