نوازشریف ملک کو ترقی یافتہ بنائیں گے: طارق رشید
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے اس ملک کو دنیا کے ان ممالک کی صف میں لا کھڑا کرنا جو ترقی یافتہ ممالک ہیں وقت ثابت کرے گا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو جو مینڈیٹ دیا تھا وہ ان کا درست فیصلہ تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راﺅ نسیم حیات کی جانب سے دئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ملک انور علی اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔ طارق رشید نے مزید کہا کہ سابقہ دور حکومت میں واپڈا‘ پی آئی اے‘ ریلوے جیسے منافع بخش ادارے تباہ ہو گئے تھے لیکن ہماری حکومت ان اداروں کو ایک بار پھر سہارا دے گی اس موقع پر راﺅ فرحت‘ رانا عابد‘ عدنان ارشاد‘ راﺅ ارشاد علی اور دیگر کارکن بھی موجود تھے۔