ملتان اور میاں چنوں میں حادثات‘ ایک شہری جاں بحق‘11 زخمی

10 جون 2013
ملتان اور میاں چنوں میں حادثات‘ ایک شہری جاں بحق‘11 زخمی

ملتان‘ میاں چنوں (نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) مختلف حادثات میں ایک شہری جاں بحق گیارہ زخمی ہو گئے۔ ملتان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نجیب احمد‘ عائشہ‘ احمد‘ جنت بی بی‘ نعیم‘ یعقوب‘ شہباز‘ مجاہد اور رزاق زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں کو نشتر ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ میاں چنوں سے نامہ نگار کے مطابق میاں چنوں جنڈیالی بنگلہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور رکشہ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ریاض نامی شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔