سی پی او لاہور چودھری شفیق، ڈی آئی جی آپریشنزطاہر رائے نے چارج سنبھال لیا

10 جون 2013

لاہور (نامہ نگار) نئے تعےنات ہونے والے سی سی پی او لاہور چودھری شفےق احمد اور ڈی آئی جی آپریشنز محمد طاہر رائے نے گزشتہ روز اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔ چودھری شفےق احمد نے کہا ہے کہ شہر سے جرائم کا خاتمہ، جرائم پےشہ افراد کو قانون کی گرفت مےں لانا اور عوام کو انصاف کی فراہمی مےری اولےن ترجےحات ہےں جو پولےس افسر اوراہلکار خلوص نےت اورلگن سے اپنے فرائض سرانجام دےں گے ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ کام چور بدےانت اور نااہل پولےس اہلکارواںکے ساتھ کوئی رعاےت نہےں برتی جائے گی۔ لاہور کے تمام داخلی اور خارجی چےک پوسٹوں پر نگرانی کے نظام کو مزےد موثر بنانے کےلئے اےک خصوصی سےل تشکےل دےا جائے گا۔ علاوہ ازےں ڈی آئی جی آپریشنز محمد طا ہر رائے نے کہا ہے کہ تھانہ کلچر کی تبدےلی ان کی اول ترجےح ہے۔ تھانوں مےں غےرقانونی حراست اور سائلوںکے ساتھ ناروا سلوک رکھنے والے پولےس اہلکاروں کو کسی طور برداشت نہےں کےا جائے گا۔ ڈاکوو¿ں کا تعاقب کرےں گے اور ان سے آہنی ہاتھوں نبٹےں گے۔ شہرسے جرائم کے خاتمے کےلئے پٹرولنگ کا خصوصی اور موثر نظام بنایا جائے گا۔