لاکھوں کی وارداتیں : ڈاکو نقدی‘ زیورات گاڑیاں اور سامان لے گئے

10 جون 2013

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ میں محسن رضا کے گھر میںگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر ےرغمال بنا کر 10لاکھ روپے مالیت، مانگا منڈی میں ذیشان ثناءکے گھر سے 8 لاکھ، سندر میں شبیر احمد کے گھر سے6 لاکھ، شمالی چھاﺅنی میں فیضان الحق کے گھر سے 5 لاکھ، شاہدرہ ٹاﺅن میں ساجد کے گھر سے4 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں نے شیراکوٹ میں احسان کی فیملی سے 5 لاکھ روپے مالیت، مسلم ٹاﺅن میں شہزاد کی فیملی سے ساڑھے 4 لاکھ روپے مالیت، کاہنہ میں رحیم کی فیملی سے 3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅں نے لیاقت آباد میں ابرار سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں اشرف سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، نصیرآباد میں ڈاکوﺅں نے نوشاد علی سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں نذیر سلمان سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، ساندہ میں عثمان سے موٹرسائیکل، 12ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں ناصر سے موٹرسائیکل، 7 ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں زبیر سے لیپ ٹاپ اور نقدی، اقبال ٹاﺅن میں سرور سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں ناظم سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں کرامت سے 60 ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں سٹور میںگھس کر 50 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاﺅن میں اسحق سے 45 ہزار روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں شاہد سے 24 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے فیصل ٹاﺅن میں سے سلمان، گلبرگ سے احسن، اقبال ٹاﺅن سے عامر، مسلم ٹاﺅن سے شاہ رخ کی گاڑیاں جبکہ ہربنس پورہ سے ماجد، اکبری گیٹ سے ضمیر، شاہدرہ سے شفیق، راوی روڈ سے اظہر، ہنجروال سے راحیل، مصری شاہ سے شرافت، نواب ٹاﺅن سے وہاب، گارڈن ٹاﺅن سے سلطان کی موٹرسائیکلیں چوری کر لےں۔