مینگورہ: شوہر کو بچاتے بیوی‘ دو بچیاں دریا میں کود گئیں ‘3بچ گئے‘ ایک بچی لاپتہ

10 جون 2013

مینگورہ (اے پی اے) مینگورہ میں شوہر کو بچانے کے لیے بیوی نے دریائے سوات میں چھلانگ لگادی۔ والدین کے پیچھے بچیاں بھی کود گئیں۔ ایک بچی لاپتہ ہے۔مینگورہ بائی پاس کے قریب ابراہیم نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ساتھ دریائے سوات کے کنارے سیر کررہے تھے کہ ابراہیم پاو¿ں پھسلنے سے دریا میں جاگرا۔ شوہر کو بچانے کے لیے بیوی نے دریا میں چھلانگ لگادی۔ والدین کے پیچھے ان کی دونوں بچیاں بھی کود گئیں۔ مقامی لوگوں نے ابراہیم اس کی بیوی اور ایک بچی کو بچالیا لیکن کمسن مسکان تیز لہروں میں لاپتہ ہوگئی۔ تینوں افراد کو زخمی حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ابراہیم کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ دریائے سوات میں لاپتہ بچی کی تلاش جاری ہے۔