لاہور: پارسل کے ذریعے ڈیڑھ کلو ہیروئن لندن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

10 جون 2013

لاہور (خبرنگار) لاہور ائر پورٹ (اے ایف یو) پر قمیضوں کے اندر چھپا کر لندن بھجوائی جا رہی ڈھائی کرڑو روپے مالیت کی ایک کلو 454 گرام ہیروئن کسٹم حکام نے قبضے میں لے لی۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد سے نثار احمد نامی شخص نے لیڈز (لندن) کے لئے 119قمیضوں کا پارسل بک کرایا تھا۔ لاہور ائر پورٹ پر کسٹم حکام نے سکائی نیٹ ورک کے ذریعے آنے والے اس پیکٹ کو کھولا تو 119 قمیضوں میں سے 24قمیضوں کی تہوں میں چھپائی گئی ایک کلو 454گرام ہیروئن برآمد ہو گئی۔ کسٹم انٹی سمگلنگ لاہور نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔