لاہور: نہر میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے، نعشیں برآمد
لاہور(نامہ نگار)لاہور مےں گزشتہ روز مختلف واقعات مےں تےن لڑکے نہر مےں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ تفصےلات کے مطابق جو ہر ٹاﺅن کے علاقہ مےں نہر میں نہا تے 12سالہ نامعلوم لڑکا، نواب ٹاﺅن کے علاقہ مےں ٹھوکر نےاز بےگ کے قرےب 13سالہ لڑکا عدنان جبکہ ہربنس پورہ کھاریاں پل ریلوے سٹیشن کے قریب 20سالہ عثمان نہر میں نہاتے ڈوب کر ہلاک ہو گےا۔ اطلاع ملنے پر پولےس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تےنوں لڑکوں کی نعشیں نہر سے باہر نکال لیں۔پولےس نے ضروری کارروائی کے بعد عدنان اور عثمان کی نعشےں ورثاءکے حوالے کر دی ہےں جبکہ شناخت نہ ہونے پر 12سالہ نامعلوم لڑکے کی نعش مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔علاوہ ازےں لوڈ شیڈنگ اور گرمی کے ستائے بچوں اور نوجوانوں کی نہر اور درےائے راوی میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 13ہو گئی ہے۔