ڈیرہ غازی خان : پنچایت کے فیصلے پر خاتون ساڑھے تین لاکھ میں فروخت
ڈی جی خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ غازی خان کے علاقے جمال خان میں پنچایت نے ایک خاتون کو کاری قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنچایت کے فیصلے پر خاتون کو ساڑھے تین لاکھ روپے میں فروخت کردیا گیا۔ پولیس نے مبینہ طور پر معاملے میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔