حافظ آباد: ٹوکہ مشین چلانے کیلئے بجلی کی تار لگاتے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

10 جون 2013

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) حافظ آباد کے نواحی گاﺅں چک سجادہ میں بجلی کے گیارہ ہزار کے وی کے جھٹکا سے ایک شخص جاں بحق، نعش تار کے ساتھ چمٹ گئی۔ 1122 والوں نے نعش کو نیچے اتارا۔ تفصیل کے مطابق بجلی بند تھی کہ چک سجادہ کا شکیل احمد بجلی کے پول پر چڑھ کر اپنی ٹوکہ مشین چلانے کیلئے ڈی لگا رہا تھا کہ اچانک بجلی آگئی جس سے اسے شدید جھٹکا لگا اور وہ جاں بحق ہو گیا اور وہ تار کے ساتھ چمٹ گیا ریسکیو 1122 والوں نے آکر نعش کو اتارا ۔