( اسلامیہ کالج پشاور میں تقریر، 12 پرےل،1948ئ

10 جون 2013

فطری طور پر میں آپ کے اس بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں کہ آپ صوبہ پرستی پر یقین نہیں رکھتے۔ آپ کو اس محبت کے، جو آپ اپنے صوبے کےلئے محسوس کرتے ہیں اور ریاست پاکستان کی جانب فرائض اور اس سے محبت کے درمیان امتیاز کرنا سیکھنا چاہئے۔ ریاست کی جانب سے ہمارے فرائض ہمیں صوبائیت سے ایک قدم آگے لے جاتے ہیں اس کے لئے وسیع تر تصور اور برتر حب الوطنی درکار ہے۔