ننکانہ صاحب: خواتین کے جھگڑے کی رنجش پر فائرنگ کرکے چچا اور چچی کو قتل کردیا

10 جون 2013

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) خواتین کے گھریلو جھگڑے کے تنازع پر بھتیجے نے باپ کے ساتھ ملکر اپنے حقیقی چچا اور چچی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نواحی گاﺅں ڈھاری بھٹیاں کے بھٹی خاندان کی خواتین کے مبینہ گھریلو جھگڑے کی رنجش پر ملزم نعمت علی نے اپنے باپ کرامت علی کے ہمراہ گھر میں زبردستی داخل ہوکر چچا نیامت علی اور چچی ثریا بی بی کو اندھا دھند فائرنگ کر کے انہیں ہلاک کردیا۔پولیس تھانہ بڑا گھر نے مقتولہ ثریا بی بی کے بھائی ظہور احمد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے نعمت علی اور اس کی پھوپھی سرداراں بی بی کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم کرامت علی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کرد ی ہیں۔مقتولین کی تین بیٹیاں اور چار بیٹے ہیں۔