شکار پور: انسپکٹر نے گاڑی سوار سپیکر سندھ اسمبلی پر فائرنگ کر دی، سراج درانی محفوظ رہے
شکار پور (این این آئی+ آئی این پی) شکارپور میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے قافلے میں شامل افراد اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران انسپکٹر نے سپیکر کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تاہم آغا سراج درانی محفوظ رہے۔ بتایا گیا ہے کہ سپیکر آغا سراج درانی ڈکھن شہر سے اپنے گاﺅں گڑھی یاسین جا رہے تھے کہ راستے میں انکے قافلے میں شامل افراد اور فنکشنل لیگ کے کارکنوں میں نعرے بازی کی وجہ سے جھگڑا ہو گیا۔ پولیس نے انسپکٹر گلزار بہن اور اسکے بھائی عبدالسمیع بہن کو گرفتار کر لیا۔ انسپکٹر کا کہنا ہے کہ سراج درانی کے قافلے کے افراد نے ان پر تشدد کیا۔ انہوں نے کوئی نعرے بازی نہیں کی۔