ملتان: ڈاکٹر آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں تولیہ بھول گئے شوہر بطور احتجاج ٹینکی پر چڑھ گیا

10 جون 2013

ملتان (نمائندہ خصوصی) چنیوٹ کے رہائشی ذاکر نے 5 ماہ قبل عثمان آباد میں واقع ایک پرائیویٹ کلینک سے بیوی سمیرا کا آپریشن کرایا، گزشتہ روز اس کی بیوی کی طبیعت دوبارہ خراب ہو گئی۔ الٹرا سا¶نڈ پر معلوم ہوا کہ پیٹ میں تولیہ ہے جو کہ پرائیویٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے آپریشن کے دوران پیٹ میں چھوڑ دیا تھا۔ ذاکر بیوی کو لے کر دوبارہ ہسپتال گیا مگر ہسپتال انتظامیہ نے اس سے مزید رقم کا تقاضا کر دیا۔ دلبرداشتہ ذاکر عیدگاہ چوک پر ٹینکی پر چڑھ گیا اور خودکشی کی کوشش کی تاہم اسے قابو کر بحفاظت اتار لیا گیا۔