نریندر مودی بی جے پی کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے

10 جون 2013

نئی دہلی (ثناءنیوز)بھارتیہ جنتہ پارٹی نے ہندو قوم پرست سیاست دان نریندر مودی کو اگلے برس کی انتخابی مہم کی سربراہی سونپ دی ہے۔ اس فیصلے کے مطلب ہے کہ مودی ہی بی جے پی کی جانب سے 2014 میں وزارت عظمی کے امیدوار ہوں گے۔ نریندر مودی کو ایک ایسے متنازعہ سیاست دان کے طور پر جانا جاتا ہے جو ہندو قوم پرست سوچ کا حامل ہے۔ ریاست گجرات میں گزشتہ دو دہائیوں میں اقتصادی ترقی کا سہرا ان ہی کے سر باندھا جاتا ہے۔ دوسری جانب گجرات میں مسلمان مخالف فسادات رکوانے میں ناکامی کی ذمہ داری بھی ان ہی کے سر ڈالی جاتی ہے، جس میں انتہا پسند ہندوں کے ہاتھوں 2001 اور 2002 کے دوران دو ہزار سے زائد مسلمان مارے گئے تھے۔