سعودی حکومت نے رمضان مےں عمرہ ویزے کی میعاد 30 سے کم کرکے 14دن مقرر کر دی
اسلام آباد (ثناءنیوز) سعودی حکومت نے رمضان مےں ویزے کی میعاد 30 دن سے کم کرکے 14دن مقرر کر دی اور سعودی عرب میں زائد مدت قیام کی صورت میں زائرین کو مشکلات کا سامنا ہو گا سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے اجرا کی آخری تاریخ 28 شعبان مقرر کی ہے۔ عمرہ زائرین کو ویزا لگنے کے بعد 14 دن کے اندر سعودی عرب پہنچنا ہوگا اگر عمرہ زائرین اس مدت میں سعودی عرب نہیں گئے تو ان کے ویزے کی معیاد ختم ہو جائے گی۔ حج ٹورآپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمرہ زائرین کو 14 دن سے زیادہ کا پیکج نہ دیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی وزارت مذہبی امور نے پاکستان میں ٹورآپریٹرز کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹور آپریٹرز عمرہ زائرین کیلئے سعودی عرب میں 14 دن سے زائد قیام کے انتظامات نہ کریں اور زائرین کو 14 دن سے زائد کا پیکیج نہ دیں کیونکہ زائد مدت قیام کی صورت میں زائرین اور ٹور آپریٹرز کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ٹور آپریٹر کمپنیاں عمرہ زائرین کو منظور شدہ ہوٹلز میں ہی ٹھہرائیں بصورت دیگر مذکورہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔دریںاثناسال 2013ءمیں پاکستانی حجاج کرام کے کوٹہ میں سعودی حکومت کی جانب سے بیس فیصد کمی۔ پاکستان میں کام کرنے والی 729 حج ٹور آپریٹر کمپنیاں جو سال 2013ءکے حج آپریشن کا نوے فیصد کام مکمل کر چکی ہیں۔ سعودی عرب میں اپنے عازمین حج کے لیے رہائش (مکہ مدینہ) اور معلم کی فیس ادا کرچکے ہیںاس کے علاوہ ایئر لائنوں کے ٹکٹ بھی بک کراچکے ہیں۔