سرکاری گاڑی، ہیلی کاپٹر، وزارت کا طیارہ ذاتی استعمال میں نہیں لاﺅنگا: نثار

10 جون 2013

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سرکاری گاڑی ¾ ہیلی کاپٹر اور وزارت کا طیارہ ذاتی استعمال میں نہ لانے کااعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ قانون کی حکمرانی اولین ترجیح ہوگی شہریوں کو سیاسی وابستگیوں اور رنگ و نسل کی تفریق سے بالاتر ہو کر یکساں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ¾وزیٹرز کی شکایات یا تعریف کے اندراج کیلئے غیر متعلقہ اہلکار تعینات کئے جائیں گے ¾میڈیا مسائل کی نشاندہی کرے ہم ختم کر دینگے ¾ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد اور محکمہ کے دیگر افسروں کا تقرر میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاکہ کسی ملازم کو برطرف نہیں کیا جائے گا ایماندار اور دیانتدار افسران کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دی جائے گی۔اسلام آباد کے پولیس سٹیشنوں کے درمیان مقابلے کرائے جائیں گے جس کی بنیاد پر ہر پولیس سٹیشنوں کے عملہ کو انعام یا باز پرس کی جائے گی اس اقدام کا مقصد روایتی تھانہ کلچر کو ختم کر کے عوام دوست پولیسنگ متعارف کرانا ہے۔ خود نمائی سے اجتناب کروں گا جلد ایک سینئر افسر کو بطور ترجمان مقرر کیا جائے گا جسے میڈیا کو معلومات فراہم کرنے کا اختیار ہوگا۔ صوبوں کو انٹیلی جنس، سرویلنس سے متعلقہ معاونت فراہم کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت کو مثالی شہر بنا ئینگے جو مکمل سرویلنس میں ہوگا۔ ایف آئی اے، پاسپورٹ اور امیگریشن سمیت وزارت کے ذیلی اداروں میں شفافیت یقینی بنائیں گے۔