نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش ساہیوال کے قریب سے برآمد

10 جون 2013

اوکاڑہ (نامہ نگار) نہر لوئر باری دو آب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش اٹھارہ گھنٹے بعد ساہیوال کے قریب سے مل گئی۔ محمد یوسف نہر لوئر باری دوآب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تھا جس کی نعش نہر سے ساہیوال کے قریب سے ملی نوجوان کی نعش اس کے گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔ محمد یوسف کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔