لاہور میں ون ویلنگ، موٹر سائیکل ریس پر جوا

10 جون 2013

لاہور( نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں مےں گزشتہ روز موٹر سائےکل رےس اور ون وےلنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ چار نوجوان موٹر سائےکلوں سے گرکر شدےد زخمی ہوگئے۔ تفصےلات کے مطابق جےل روڈ، کےنال روڈ، گلبرگ، ڈےفنس، شاہراہ قائداعظم اور دےگرشاہراہوں پر منچلے ٹولےوں کی شکل مےں موٹر سائےکلوں پر ون وےلنگ کا مظاہرہ کرتے رہے۔ شاہراہ قائداعظم اور جےل روڈ پر ون وےلنگ کے دوران چار نوجوان ثاقب، افضل، طارق اور زبےرگرکر شدےد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹےم نے تمام زخمےوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دےا۔ علاوہ ازیں موٹر سائےکل رےس پر جوا بھی کھےلا گےا۔