فیروز والا: لاکھوں کے ڈاکے اور چوریاں، مزاحمت پر تشدد

10 جون 2013

فیروز والا (نامہ نگار) مختلف وارداتوں میں ڈاکوﺅں نے لاکھوں روپے زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ پر کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوﺅں نے ایک موبائل کمپنی کے ٹاور و آفس میں گھس کر عملے کو یرغمال بناکر لاکھوںمالیت کی بیٹریاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅں ے گن پوائنٹ پر ریاض سے موبائل اور نقدی چھین لی۔ بتی چوک کے قریب موٹر سائیکل سوارڈاکوﺅں نے رکشہ سوار خاتون ریحانہ بی بی سے رقم اور موبائل چھین لیا۔ شرقپور کے قریب چور ٹرانسفارمر لے گئے۔ شاہدرہ میں ڈاکوﺅں نے ظفر سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی۔ ڈاکوﺅں نے ناصر سے 70 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔ تھانہ ہاﺅسنگ کالونی اور فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکلوں پر سواروں کو لوٹ لیا۔ ڈاکووﺅں نے مزاحمت پر گولی مار کر نوجوان فلک شیر کو زخمی کردیا۔ ڈاکو سوا چار لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے۔ نظام پور نہر کے قریب ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر منظور سے موٹر سائیکل اور رقم چھین لی۔ ڈاکوﺅں نے جوئیانوالہ میں عثمان کے گھر گھس کر اہل خانہ کویرغمال بناکر لوٹ مار کی اورمزاحمت پر اس کو زخمی کردیا۔ چور آصف کی موٹر سائیکل لے گئے۔ خان پور نہر کے قریب سے لاکھوں مالیت کے درخت چوری کر لئے گئے۔ سعید پارک میں ڈاکوﺅں نے ایک شہری کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔