مجاہد سکواڈ نے ایک ہفتہ کے دوران 47 ملزم گرفتار کئے

10 جون 2013

لاہور(سٹاف رپورٹر)مجاہد سکواڈ نے ایک ہفتہ کے دوران صوبائی دارالحکومت سے مختلف سنگین جرائم میں ملوث47 ملزمان کو گرفتارکر لیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتشیں اسلحہ، شراب اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد، علاوہ ازیں کارسرکار میں مزاحمت سمیت تمام ملزمان کے خلاف 40 مقدمات درج کئے جبکہ 19 پسٹل اور 3 رائفلیں و پمپ ایکشن اور درجنوں کی تعداد میں گولیاں و کارتوس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔