نوسر بازوں کے ہاتھوں زہریلی چیز کھانے سے نوجوان ہلاک‘ متعدد افراد بے ہوش

10 جون 2013
نوسر بازوں کے ہاتھوں زہریلی چیز کھانے سے نوجوان ہلاک‘ متعدد افراد بے ہوش

لاہور (سٹاف رپورٹر) نوسربازوں کے ہاتھوں نامعلوم نوجوان ہلاک ہو گیا جبکہ چار افراد کو بے ہوشی کی حالت مےں ہسپتال پہنچا دےا گےا۔ تفصیلات کے مطابق رےلوے سٹےشن پر نوسربازوں نے 25 سالہ نوجوان کو نشہ آور چےز کھلاکر بے ہوش کر دےا۔ مقامی لوگوں نے امدادی ٹےم کو اطلاع دی جس پر امدادی ٹےم نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو مےو ہسپتال پہنچاےا جہاں وہ چل بسا۔ رےلوے پولےس کے مطابق نوسربازوں نے نوجوان کو زہرےلی چےز کھلائی جس سے اسکی موت واقع ہوئی۔ تاحال متوفی کی شناخت نہےں ہو سکی۔ شےرا کوٹ بس سٹےنڈ پر جاوےد اور کاشف، داتا در بار کی حدود مےں دو افراد جبکہ لاری اڈا پر معمر شخص نوسربازی کا شکار ہوگےا۔ تمام متاثرین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔