گھر اور سٹور میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل گیا
گھر اور سٹور میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) آتشزدگی کے دوران لاکھوں کا سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں واقع سپر سٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں لاکھوںرولے مالیتی سامان اور فرنیچر جل کر راکھ بن گیا جبکہ شاہدرہ کے علاقہ میں فیضان کے گھر میں پراسرار طور پر آگ لگنے سے قیمتی گھریلو سامان جل گیا۔