ٹریفک حادثات میں 10 بچوں کی ماں سمیت 4 افراد ہلاک‘ متعدد زخمی

10 جون 2013
ٹریفک حادثات میں 10 بچوں کی ماں سمیت 4 افراد ہلاک‘ متعدد زخمی

لاہور+فیروز والا (سٹاف رپورٹر+نامہ نگار) ٹرےفک حادثات مےں 10 بچوں کی ماں سمےت تےن افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ مےں لےاقت سڑک عبور کررہا تھا کہ تےز رفتار وےگن کی زد مےں آکر ہلاک ہو گےا۔ متوفی پانچ بچوں کا باپ اور باغبانپورہ کا رہائشی تھا۔ شمالی چھاﺅنی کے علاقہ مےں تےز رفتار رکشہ نے نامعلوم 70 سالہ خاتون کو کچل کر ہلاک کر دےا۔ پولےس نے نعش کی شناخت نہ ہونے پر پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانہ جمع کروا دی جبکہ مانگا منڈی کے علاقہ مےں کامران نامی شخص کو بس نے کچل کر ہلاک کردےا۔ وحدت روڈ، مسلم ٹاﺅن، گوجر پورہ، لےاقت آباد کے علاقوں مےں ٹرےفک حادثات مےں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ باغبانپورہ کے علاقہ میں رحمت پورہ بند کا رہائشی محنت کش مبارک علی اپنی بیوی 10بچوں کی ماں 45سالہ حفیظاں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ انہےں تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کردی جس سے حفیظاں موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ اس کا خاوند مبارک شدےدزخمی ہو گیا۔ امدادی ٹےموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی مبارک کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دےا۔ پولےس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی اور ٹرک میں قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر کے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لےا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور نے نشہ کےا ہوا تھا۔ دریں اثناءلاہور، شیخوپورہ روڈ پر نیا ٹول پلازہ قلعہ ستار شاہ کے قریب نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے راہگیر کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ دو موٹر سائیکلیں ٹکرا جانے سے تین افراد قیصر اور فلک شیر وغیرہ زخمی ہو گئے۔ کالاخطائی روڈ پر رکشہ الٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...