نامعلوم مسلح شخص نے خاتون قتل کر دی

10 جون 2013
 نامعلوم مسلح شخص نے خاتون قتل کر دی

لالہ موسٰی (نامہ نگار) خاتون کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں تُلہ کا رہائشی طارق اور اسکی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے گھر کے صحن میں بیٹھے ہوئے تھے کہ رات 10 بجے کے قریب دروازے پر دستک ہوئی۔ بشریٰ بی بی نے دروازہ کھولا تو ایک نامعلوم مسلح شخص نے پسٹل سے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں بشریٰ بی بی زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔ صدر پولیس لالہ موسٰی نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر لیا۔