مزدوروں نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیلئے مشاورت شروع کر دی
مزدوروں نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیلئے مشاورت شروع کر دی
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) فیصل آباد میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر لیبرقومی موومنٹ کے قائدین کی خاموشی پر مزدوروں نے اپنے طور پر احتجاج کرنے کے لئے مشاورت شروع کر دی۔ مزدوروں نے قیادت کو 11جون تک ڈیڈلائن دے دی۔ قیادت نے جواب نہ دیا تو خود فیصلہ کریں گے۔ مزدوربھوکے مررہے ہیں اور لیبر قومی موومنٹ کے قائدین مصلحت کے تحت خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جھنگ روڈ سیکٹر کے صنعتی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4گھنٹوں سے بڑھا کر 16گھنٹے کر دیا گیا لیکن قائدین پر جوں تک نہیں رینگی جس سے مزدور اپنی قیادت سے بدظن ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت احتجاج کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ لیبر قومی موومنٹ کے قائدین فیکٹریوں میں کام نہیں کرتے بلکہ قیادت کر کے ہی اپنا پیٹ بھر رہے ہیں۔