نہری پانی چوری کے خلاف کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

10 جون 2013

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نارنگ منڈی وگردو نواح میں نہر ی پانی چوری کی وارداتوں میں حیرت انگیز حد تک اضافہ کے باعث کا شتکا روں اورکسانوں پریشانی اٹھا نا پڑ رہی ہے بااثر زمیدار محکمہ انہار کے عملہ کی ملی بھگت سے سرعام کٹ لگا کر نہری پانی چوری کررہے ہیں کسانوں نے سماجی رہنما اعظم علی باجوہ کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجا جی مظاہرہ کرتے کہا کہ ہر دو سوہل راجباہ اولڈ شاھدرہ مائنر کر تو راجباہ گندھوال راجباہ مہتہ جا اور سرحدی علاقہ میں تما م راجباﺅں میں نہری پانی چوری کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے دھان کی فصل کی بوائی ممکن نہیں ہورھی اگر نہری حکا م نے پانی چوری پر قابو نہ پایا تو یہاں سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر دھان کا شت نہ ہو سکے گی کا شکا روں نے الرام لگایا ہے کہ محکمہ انہار کا عملہ رشوت لے کر سر عام پانی چوری کروا رہاہے وزیر اعلی پنجاب نوٹس لے۔