غیررجسٹرڈ مصنوعات کی ماہانہ چیکنگ کرائی جائے گی: پیر بخش جمالی
غیررجسٹرڈ مصنوعات کی ماہانہ چیکنگ کرائی جائے گی: پیر بخش جمالی
کراچی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے پیربخش جمالی نے کہاکہ مارکیٹوں میں غیررجسٹرڈ مصنوعات کی موبائل ٹیسیٹنگ لیبارٹری کے ذریعے ہرماہ دوبارچیکنگ کی جائیگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس کیو سی اے کے ڈی جی پیر بخش جمالی نے کہاکہ موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری ہر ماہ دو بار باقاعدگی سے مارکیٹوں، دکانوں پر غیررجسٹرڈ اور سب اسٹینڈرڈ مصنوعات کی چیکنگ کریگی اوراس سلسلے میں کوئی دبا ﺅقبول نہیں کیاجائیگا۔ پیربخش جمالی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مارکیٹ میں موجود ایسی اشیا جن پرپی ایس مارک نہیں ہوتا یا غیررجسٹرڈ اور سب اسٹینڈرڈ ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔