پنجاب میں 50لاکھ ایکڑ رقبہ پر چارہ کاشت ہوتا ہے:زرعی ماہرین
پنجاب میں 50لاکھ ایکڑ رقبہ پر چارہ کاشت ہوتا ہے:زرعی ماہرین
سرگودھا (اے پی پی) پنجاب میں 50لاکھ ایکڑ رقبہ پر چارہ کی فصل کاشت ہوتی ہے۔ زرعی ماہرین کے مطابق پنجاب میں جانوروں کی تعداد 6کروڑ 26لاکھ ہے جس کیلئے تقریباً 50لاکھ ایکڑ رقبہ پر چارہ جات کاشت ہوتے ہیں جس میں خریف کے چار ے تقریباً 22لا کھ اور ربیع کے چارے25.5لاکھ ایکڑ رقبے پر کاشت ہوتے ہیں غذائی فصلوں اور نقد آور فصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چارہ کی پیداوار میں اضافے کیلئے رقبہ میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا جامع منصوبہ بندی سے چارہ جات کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ کاشت زمین کا صحیح انتخاب و تیاری اچھا بیج اور مناسب کھادوں کا استعمال ودیگر عوامل کے حوالے سے ماہرین کی سفارشات پر عمل کیاجائے۔