ٹریڈنگ کارپویشن نے پچاس ہزار ٹن یوریا کی درآمد کا معاہدہ کرلیا

10 جون 2013

اسلام آباد(این این آئی) ٹریڈنگ کارپویشن نے پچاس ہزار ٹن یوریا کی درآمد کا معاہدہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خریف کے سیزن میں کھاد کی مقامی طلب پوری کرنے کیلئے ٹی سی پی نے میسز ٹرامو انٹرنیشنل سے 337 ڈالر سترہ سینٹس فی ٹن کے حساب سے پچاس ہزار ٹن یوریا کی خریداری کا معاہدہ کیا۔ کھاد رواں ماہ کے آخر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ٹی سی پی سعودی بیسک انڈسٹریزکارپوریشن سے دس کروڑ ڈالرکریڈٹ فیسیلٹی کے تحت یوریا درآمد کررہی ہے۔ اس سہولت کے تحت دولاکھ پچیس ہزارٹن یوریا درآمد کی جائیگی۔ پاکستان میں یوریا کی پیداواری صلاحیت سالانہ سڑسٹھ لاکھ ٹن جبکہ طلب چھپن لاکھ ٹن ہے تاہم گیس کی عدم دستیابی کے باعث حکومت کو کھاد درآمد کرنا پڑرہی ہے۔