مئی میں 2.14لاکھ ٹن پٹرول درآمد کیا گیا

10 جون 2013
مئی میں 2.14لاکھ ٹن پٹرول درآمد کیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق خام تیل10فیصد کمی سے 5لاکھ59ہزار ٹن درآمد ہوا۔ ملک بھر میں کھپت میں اضافے کے بعد مئی میں پٹرول کی درآمد میں38فیصد اضافہ رہا اور گزشتہ ماہ2لاکھ 14ہزار ٹن سے زائد پٹرول درآمد کیا گیا جو ملکی تاریخ میں اب تک ماہانہ پٹرول کی درآمد کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ ماہ پٹرول کے چار ٹینکرز درآمد کیے گئے ،کھپت میں اضافے کے بعد پٹرول کے کم از کم50ہزار ٹن کی کنسائمنٹ درآمد کی جارہی ہے،مئی میں پٹرول کی کھپت بھی 3لاکھ60ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی ¾خام تیل کی درآمد 10فیصد کمی سے 5لاکھ59ہزار ٹن سے زائد ریکارڈ کی گئی،گزشتہ ماہ ڈیزل کی کھپت میں اضافے کے باوجود اس کی درآمد میں کمی رہی جس کی وجہ ملکی ذخائر میں سے ڈیزل کی فراہمی بتائی جاتی ہے،مئی میں 2لاکھ12ہزار ٹن سے زائد ڈیزل درآمد کیا گیا جبکہ اپریل میں 2لاکھ45ہزار ٹن ڈیزل درآمد کیا گیا،مئی میں فرنس آئل کی درآمدمیں 13فیصد کا اضافہ دیکھا گیا اور 5لاکھ45ہزار ٹن سے زائد فرنس آئل درآمد کیا گیا جبکہ اپریل میں 4لاکھ84ہزار ٹن سے زائد فرنس آئل درآمد کیا گیا تھا۔