کلر اٹھی زمینوں میں سویابین کاشت نہ کی ہداےت

10 جون 2013

سرگودھا (اے پی پی) زرعی ماہرین نے سویابین کے کاشت کاروں کو کلر اٹھی زمینوںمیں سویابین کی کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی۔ ماہرین کے مطابق بلاشبہ سویابین نہ صرف ایک منافع بخش فصل بلکہ اس کے بیج میں 38سے 42فیصد پروٹین اور 18سے 21فیصد اعلی قسم کا تیل بھی پایا جاتا ہے یہ تیل دل کے مریضوں کیلئے بہت مفید ہے سویابین کی کاشت میرا زمین میں کی جائے جس میں پانی کا نکاس اچھا ہوں سیم زدہ اور کلر اٹھی زمینوں میں سویابین کی کاشت نہ کی جائے۔