مچھلی اور مصنوعات کی برآمدات میں 4.46 فیصد اضافہ

10 جون 2013
مچھلی اور مصنوعات کی برآمدات میں 4.46 فیصد اضافہ

 اسلام آباد(این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کی نسبت سے 4.46 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جولائی تا اپریل2012-13ءکے دوران برآمدات کا حجم 270.301 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 258.766 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔