طالبان سے مذاکرات، مولانا سمیع الحق کا جلد نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ

10 جون 2013

لاہور (آئی این پی) جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے طالبان سے مذاکرات اور دیگر اہم امور پر بات چیت کیلئے جلد وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا سمیع الحق ملاقات کے دوران میاں نواز شریف کو طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر ہونیوالی پیشرفت اور بعض رکاوٹوں کے حوالے سے آگاہ کرینگے۔ اس سلسلے میں جب جے یو آئی (س) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عاصم مخدوم سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماﺅں میں جلد ملاقات ہو سکتی ہے تاہم ابھی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔