بی ٹی بیجوں سے روئی کی پیداوار میں 27فیصد نمایاں اضافہ

10 جون 2013

لاہور (اے پی اے) وزارت ٹیکسٹائل کے حکام کے مطابق بی ٹی بیجوں کے استعمال سے سندھ میں روئی کی پیداوار میں 27فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ بی ٹی بیجوں کے استعمال سے روئی کے معیارمیں بھی نمایاں بہتری ہوئی۔ محکمہ زراعت کے مطابق 2012ء کے دوران صوبہ میں 155 کلوگرام وزن کی 2.68 ملین بیلز کی پیداوار حاصل ہوئی تھی جبکہ رواں سال روئی کی پیداوار میں 7 لاکھ 25 ہزار468بیلزکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکام کا مطابق اس وقت کاشت کار اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے بی ٹی بیجوں کا استعمال کر رہے ہے۔ جس سے فی ایکڑ پیداوار کو100 من تک بڑھایا جا سکتا ہے جبکہ روایتی بیجوں سے 30 من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہوئی تھی جب کہ فصل پر بیماریوں کے حملے بھی کم ہوتے ہیں اور ان کیلئے کم پانی کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔