چاغی: ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر یورپ جانیوالے 44 افراد کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کر دیا
چاغی (آئی این پی) ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانے والے 44 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا۔ اتوار کو ایرانی حکام نے بغیر دستاویزات کے غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانے والے 44 پاکستانی باشندوں کو تفتان انتظامیہ کے حوالے کر دیا، ایرانی حکام نے کہا پاکستانی غیر قانونی طور پر ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔