سوات: کنویں میں گیس بھرنے سے 3 مزدور جاں بحق

10 جون 2013

سوات (این این آئی)سوات کے علاقے کوکارئی میں کنوئیں میں کام کرنے والے 3 مزدور گیس بھر جانے سے دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں 2بھائی بھی شامل ہیں ،کنوئیں کا مالک مزدوروں کو بچاتے ہوئے بے ہوش ہوگیا ،مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشیں اور بے ہوش شخص کو نکال کر سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق مینگورہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقہ کوکارئی کے موضع چیل میں زیر تعمیر کنوئیں میں کام کرنے والے تین مزدور انورعلی اور عثمان علی پسران جمعہ مستان ساکنا ن دنگرام اور اکرام اللہ ولد مشرف خان سکنہ کوکارئی یکے بعد دیگر ے ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے کنویں میں گیس بھرنے سے دم گھٹ کر موت کے منہ میں چلے گئے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...