خیبر ایجنسی سے 2 نعشیں برآمد مرنے والوں کا تعلق پشاور سے تھا

10 جون 2013

خیبر ایجنسی (نوائے وقت رپورٹ) خیبر ایجنسی کے علاقے سخی پول سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ خاصہ دار فورس کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ قتل کئے گئے دونوں افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔