حلقہ کے عوام کی خدمت نہ کر سکا تو عہدہ چھوڑ دونگا: شیر علی گورچانی

10 جون 2013

جام پور(نمائندہ نوائے وقت،نیوزرپورٹر)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی شیرعلی خان گورچانی نے کہا ہے کہ ملک کواندھیروں سے نکال کردم لیں گے۔ واپڈاافسران کو تنبیہ کرتا ہوں اپناقبلہ درست کرلیں۔ ضلع راجن پورمیں اوورچارجنگ ، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اوربجلی چوری میں ملوث افسران اپنا بستر بوریا باندھ لیں۔ حلقہ کے عوام کی خدمت نہ کرسکاتوڈپٹی سپیکرکاعہدہ چھوڑدونگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روزجام پورپہنچنے پرمختلف جگہوں پردیے گئے استقبالیہ کیمپوں میں موجودشرکاءسے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اپنے حلقہ کی عوام کے بعد میاں برادران کا تہہ دل سے مشکورہوں جنہوں نے تین سوایم پی ایزمیں سے میرے اوپراعتماکرتے ہوئے ڈپٹی سپیکرانتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکرہا¶ س لاہوراورمیرے گھرکے دروازے ہروقت ضلع راجن پورکی عوام کے لئے کھلے ہیں۔ علاقہ کے عوام کے مسائل کے لئے کھلی کچہری لگاﺅں گ۔انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پورکے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور الیکشن سے قبل جوبھی عوام سے وعدے کئے تھے ہرصورت پورے ہونگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب انقلابی اقدامات کررہے ہیں پہلے مرحلے میں کسانوں کو سولر ٹیوب ویل فراہم کے سبزانقلاب لائیں گے، ضلع راجن پور میں بہاﺅلدین زکریا یونیورسٹی کاسب کیمپس کا عنقریب افتتاح ہوگا۔ دریں اثناءڈپٹی سپیکر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی جانب سے دوروزقبل ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ایس پی پولیس ڈاکٹرخلیل احمدبھٹہ اوران کی بیٹی کی وفات پراظہارتعزیت کے لئے ان کے گھرپہنچ گئے اوران کے والد حسن خان بھٹہ اور ان کے بھا ئی ڈاکٹرشبیراحمدسے اظہارافسوس کیا۔